کراچی میں کورونا کی شرح 40.6 تک جا پہنچی

کورونا کی پانچویں لہر،کراچی میں مثبت کیسز کی شرح چالیس اشاریہ چھ تک جا پہنچی،حیدرآباد میں مثبت شرح بیس فیصد سے تجاوز کرگئی۔

حیدرآباد میں کورونا مثبت شرح 21.53 تک پہنچ گئی، سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2319کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1944 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ حیدرآباد میں 200 نئے مریض سامنے آگئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 5 مریض کورونا کے سبب انتقال کر گئے۔451 کورونا مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 391مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 21 وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More