کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح38.79 فیصد

کراچی: کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چوبیس گھنٹوں کے دوران اڑتیس اشاریہ اناسی فیصد ریکارڑ کی گئی۔ کراچی میں24 گھنٹوں کے دوران 7099 ٹیسٹ کیے گئے، 2754 نئے کیسز سامنے آئے۔

حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 13.98 فیصد تک جا پہنچی،حیدرآباد میں 24گھنٹوں کے دوران 1330 ٹیسٹ ہوئے، 186 نئے مریض سامنے آئے۔ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 6 اموات ہوئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More