کراچی میں کورونا بے قابو،شرح 28.88 فیصد تک جا پہنچی

کراچی میں کورونا بے قابو، چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت شرح 28.88 فیصد تک جا پہنچی۔ حیدراباد میں مثبت شرح ساڑھے چار فیصد تک ہوگئی، سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا دو افراد کی جان لے گیا ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2289 نئے کیسز سامنے آئے جن میں 2081 مریض کراچی سے رپورٹ ہوئے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وبا کے اغاز سے لے کر اب تک کی سب سے زیادہ شرح دیکھی گئی۔ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 28.88 فیصد تک جا پہنچی ۔

ماہرین کے مطابق کورونا مثبت کیسز میں 95 فیصد اومی کرون ویریئنٹ ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کورونا کے باعث دو افراد جان سے گئے، صوبے کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت کورونا سے متاثرہ 172 مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں جن میں 14 افراد وینٹیلیٹرز پر ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے رجحان میں کمی اور ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کورونا کے پھیلائو کا بڑا سبب بن رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More