ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی

ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے اثرات کم ہونے لگے ہیں، مثبت کیسز کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2.64 فیصد رہی ہے۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 2.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تیرہ ہزار 325 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 352 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 153 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More