تازہ ترین
دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ سے زائد ہو گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ سے زائد ہو گئی

نیویارک: (12 جولائی 2020) دنیا بھر میں آج پھر کورونا کیسز 2لاکھ سے تجاوز کرگئے جبکہ کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 28لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھرمیں آج پھر کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ مجموعی تعداد ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ سے زائد ہوگئی۔ پانچ لاکھ سڑسٹھ ہزار افراد ہلاک۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چوہتر لاکھ انیاسی ہزار تک پہنچ گئی۔

امریکا میں اکسٹھ ہزار نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کیسز کے تعداد تینتیس لاکھ پچپن ہزار تک جا پہنچی۔ امریکا میں ایک لاکھ سینتیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ برازیل میں اٹھارہ لاکھ چالیس ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ اموات کی تعداد اکہتر ہزار چار سو بانوے ہے ۔ بھارت میں ساڑھے آٹھ لاکھ افراد کورونا کا شکار ہیں جبکہ بائیس ہزار چھ سو ستاسی افراد ہلاک ہوگئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top