کورونا کی پانچویں لہر، کراچی میں کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ

کراچی: کورونا کی پانچویں لہر کےدوران کراچی میں کیسز کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 39 فیصد رپورٹ کی گئی۔

سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار چھ سو بائیس کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں دو ہزار چار سو چوبیس کا تعلق کراچی سے ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کورونا کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، دو سو انتیس مریض کی حالت تشویشناک جبکہ اٹھارہ مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

کراچی میں یومیہ رپورٹ ہونے والے پچیانوے فیصد کیسز اومی کرون کے ہیں، ماہرین صحت کے مطابق فروری کے وسط تک یہ لہر اپنے عروج پر ہوگی، شہری ویکسینیشن کروائیں اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More