تازہ ترین
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 665 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 665 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: (16 ستمبر 2020) کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ سو پینسٹھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اب تک تصدیق شدہ کیسز کی تعداد تین لاکھ تین ہزار نواسی ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مہلک وائرس نے مزید چار افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 393 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 97 ہزار 946، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 591، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 140، بلوچستان میں 13 ہزار 690، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 297، اسلام آباد میں 15 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 30 لاکھ 24 ہزار 987 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 97 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 760 مریض جان لیوا وائرس کو شکست دے چکے ہیں جبکہ 571 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top