تازہ ترین
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چھ افراد جاں بحق

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چھ افراد جاں بحق

اسلام آباد: (15 ستمبر 2020) کورونا کیسز سے اموات میں کمی ہونے لگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار سو چار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مہلک وائرس سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اب تک تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 424 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار سو چار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مہلک وائرس سے چھ افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 389 ہوگئی۔ اب تک تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 424 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 97 ہزار 817، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 250، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 79، بلوچستان میں 13 ہزار 621، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 269، اسلام آباد میں 15 ہزار 962 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 426 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 29 لاکھ 95 ہزار 890 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 277 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 261 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 563 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top