کورونا کیسز شرح ایک فیصد سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اچانک اضافہ، گزشتہ روز پانچ سو پندرہ کیسز رپورٹ جبکہ چھ افراد کا انتقال ہوا۔ ملک میں 12 لاکھ 95 ہزار 376 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47885 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 515 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 689، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 370، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 977، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 618، بلوچستان میں 33 ہزار 633، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو چکی ہے ۔۔۔

گزشتہ کئی روز بعد اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 927 ہوگئی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 406 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 56337 ہو گئی ہے۔ ملک میں اب تک 9 کروڑ 60 لاکھ 53 ہزار 363 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 6 کروڑ 95 لاکھ 30 ہزار 454 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More