کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے، 6 افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے، ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 355 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 793 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 29 ہزار 625 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 244 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 3، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 257، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 26، بلوچستان میں 35 ہزار 472، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 702، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 72 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 261 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 355 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 556، سندھ میں 8 ہزار 96، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 319، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More