کورونا اموات میں کمی،کیسز میں اضافہ

اسلام آباد: کورونا کے باعث گزشتہ روز تین افراد انتقال کرگئے۔ چار سو بیاسی کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 861 ہوگئی۔

گزشتہ روز کورونا کے باعث تین افراد کا انتقال ہوا۔ انتقال کر جانے والے تینوں مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج نہیں تھے اسطرح اموات کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 861 ہوگئی ہے۔ کووڈ میں مبتلا چھ سو انتالیس مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے جو کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد چودہ ،پشاور تیرہ ،لاہور آٹھ جبکہ کراچی میں چار فیصد مریض وینٹی لیڑز پر زیر علاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 50 ہزار 662 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 482افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔اسطرح مثبت کیسز کی شرح 0.95 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 861 ہوگئی ہے۔ اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 931 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز پانچ سو 35افراد نے مہلک وبا سے چھٹکارا پایا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More