اسلام آباد: ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید دس مریض انتقال کرگئے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد اٹھائیس ہزار سات سو اٹھائیس ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار سو پچھتہر نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ چوبیس گھنٹوں میں بیالیس ہزار پانچ سو ستتر افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ ایک فیصد رہی۔