کورونا کی شدت میں کمی،ایک شخص انتقال کر گیا

اسلام آباد: کورونا کی شدت میں کمی، ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص انتقال کر گیا۔ دو سو انسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ۔ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد پندرہ لاکھ چوبیس ہزارتین سو پچپن ہوگئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 27 ہزار 046 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 269 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس نے ایک شخص کی جان لے لی ۔جاں بحق افرادکی تعداد 30 ہزار 347 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 432 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 355 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹوکیسزکی تعداد 8314 ہے۔گذشتہ روز کوروناکے 47 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افرادکی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 473 ہوگئی ہے

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب 5 لاکھ 4 ہزار 926،سندھ میں 5 لاکھ 74 ہزار 989 کیسز، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 968 اور بلوچستان میں 35 ہزار 471 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 48،گلگت بلتستان میں 11 ہزار 699 کیسز ،آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 43 ہزار 254 ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More