کورونا کا زور ٹوٹ گیا،مریضوں کی تعداد میں کمی

اسلام آباد: کورونا وبا کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 291 کیس رپورٹ، تین مریض جاں بحق، کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 31 ہوگئی۔

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 869 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 291 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 670، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 901، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 247، بلوچستان میں 33 ہزار 625، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 502 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہوئے۔

عالمی وبا سے گزشتہ روز تین افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 912ہو گئی ہے۔جبکہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 31 ہوگئی۔ جن میں سے اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 204 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز دوسوانتیس افراد نے مہلک وبا سے چھٹکارا پایا ۔

دوسری جانب ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اب تک نو کروڑ بیالیس لاکھ سولہ ہزار پچیس افراد کو سنگل ڈوز جبکہ چھ کروڑ پچھترلاکھ باسٹھ ہزار دو سوانتالیس افراد کو مکمل ڈوز لگائی جاچکی ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More