ملک میں کورونا کے ایک روز میں 8 ہزار سے زائد کیسز

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ایک روز میں 8 ہزار سے زائد کیسز اور 30 اموات ریکارڈ کی گئی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہوگئی۔

کورونا کیسز کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ ساڑھے تین ماہ بعد ایک دن میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات بھی رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید تیس افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 192 ہوگئی ہے۔ کورونا کے ایک ہزار 353زیرعلاج مریض انتہائی تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہیں ۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کے 68 ہزار 624 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 8 ہزار 183 کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 11.92 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 965، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 89 ہزار 300، پنجاب میں 4 لاکھ 71 ہزار 925 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 23 ہزار 648 ، بلوچستان میں 34 ہزار 187 ، آزاد کشمیر میں 36 ہزار 465 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 580 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1786 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 657 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More