ملک میں کورونا کیسز کی شرح اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز کی شرح اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 698 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ نو مریضوں کا انتقال ہوا۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 234 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 9 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار386 ہوگئیں۔ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار524 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار234 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار95 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 698 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 1.65 فیصد رہی۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار814 ، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار171 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار519 اور بلوچستان میں 33 ہزار196 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 701 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار383، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار441 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 666 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار 908 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More