کورونا سےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پچیس افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پچیس افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک ہزار ایک سو بائیس مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد پندرہ لاکھ چھ ہزار چار سو پچاس ہوگئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 142 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1122 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 505، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 743، پنجاب میں 5 لاکھ 395، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 169، بلوچستان میں 35 ہزار 316، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 874 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 448 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا پچیس افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعدادتیس ہزار ایک سو انتالیس ہوگئی جبکہ ایک ہزار ایک سو چھیاسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد پندرہ لاکھ چھ ہزار چار سو پچاس ہوگئی ہے جبکہ اب تک 14 لاکھ 14 ہزار 979 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، گزشتہ روز دو ہزار پانچ سو پچاس افراد نے کورونا سے چھٹکارا پایا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More