کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 322 نئے کیسز رپورٹ،کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 728 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار 811 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 322 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح 0.67 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 438، سندھ میں 4 لاکھ 80 ہزار 77، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 121، بلوچستان میں 33 ہزار 617، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 392 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید 4 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 898 ہوگئی اس کے علاوہ 652 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 728 ہوگئی جن میں سےاب تک 12 لاکھ 54 ہزار 301 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اسطرح صحتیابی کی شرح ستانوے فیصد رہی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More