کورونا کیسز میں اضافہ،309 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، گزشتہ روز تین سو نو کیسز رپورٹ ہوئے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مثبت کیسز کی شرح دو فیصد سے بڑھ گئی۔ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہیں ۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ کورونا اعدادشمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 13ہزار941 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 309 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، سندھ میں صورتحال بگڑنے لگی ، گزشتہ ایک روز میں 180کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 73، اسلام آباد 30 اورخیبرپختونخواہ میں 20 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ۔

ملک میں کورونا مثبت شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، گزشتہ روزمثبت کیسزکی شرح 2اعشاریہ 22 ریکارڈ کی گئی ، ملک کے مختلف اسپتالوں میں 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More