کورونا وبا کی شدت میں کمی، دو افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا وبا کی شدت میں کمی، کورونا وبا سے مزید دو افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم، اب تک ملک بھر میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار چار سو اُنیس افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 27 ہزار741 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 228 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا دو افراد جانبر نہ ہو سکے ۔ جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو تینتیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد پندرہ ہزار دو سو نوے ہے، جس میں سے 470 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار چار سو اُنیس افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ چھہتر ہزار سات سو چھیانوے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More