ملک بھر میں کورونا کا تیزی سے پھیلاو جاری

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر مثبت کیسز کے بعد اموات میں بھی اضافہ، ایک روز میں 23 افراد جاں بحق جبکہ سات ہزار 678 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ ریکارڈ کیسز ہیں۔

اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.91 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ۔۔پندرہ ججز کورونا کا شکار ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7678 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اسلام آباد میں کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ روز سات ہزار ایک سو ستاسی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سےایک ہزار تین سو انسٹھ کیسزرپورٹ ہوئے ۔۔ اسطرح اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.91 تک پہنچ گئی ہے ۔

اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے جب کہ ضلعی کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوئے۔ جس کے باعث عدالتوں کو بند کر دیا گیاہے اورڈس انفیکشن اسپرے کرایا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب کورونا کے سبب اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کووڈ سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 65 ہوگئی ہے۔ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 961 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 814 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے۔ صحتیابی کی شرح مثبت کیسز کے مقابلے میں نسبتا بہت کم ہے۔ دوسری جانب ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے ملک میں اب تک 10 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 552 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More