کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی

اسلام آباد: کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی، 7 افراد جان سے گئے، 319 نئے مریض رپورٹ۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 559 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 39 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 319 کیسز سامنے آئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.81 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار473، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار353،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار447، بلوچستان میں 33 ہزار432، آزاد کشمیر میں 34 ہزار530 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار406 ہو گئی ہے۔

کووڈ میں مبتلا سات افراد جانبر نہ ہو سکے۔ موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا سات افراد میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹرز پر موجود نہیں تھا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 655 ہوگئی ہے۔ ایک ہزار 77 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ چار شہروں میں ملتان چوبیس ،پشاور اٹھارہ، لاہور تیرہ اور اسلام آباد میں بارہ فیصد مریض مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب ویکسینشن لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سات کروڑ اٹھاسی لاکھ پنتالیس ہزار ایک سو ستر افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ چار کروڑ نوے لاکھ دس ہزار نوسو چھ افراد کو ویکیسن کی مکمل ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں تین سو اکیتس مریضوں نے کورونا سے چھٹکارا پایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More