کورونا سے چوبیس گھنٹوں میں بارہ افراد کا انتقال

اسلام اباد: کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں کمی، چوبیس گھنٹوں میں بارہ افراد کا انتقال ہوا، 554 پانچ سو چوون افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 204 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکےمزید12مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار312 ہوگئیں۔ اس وقت زیرعلاج ایک ہزار783کورونامریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.31 فیصد رہی۔صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 432 ، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 271 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 038 اور بلوچستان میں33 ہزار 138 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 370، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار 412 کیسز رپورٹ ہو آچکے ہیں۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 977 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 687 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب چھ کروڑ انچاس لاکھ سنتالیس ہزار سات سو دو افراد کو ویکیسن کی سنگل ڈوز جبکہ تین کروڑ اڑتالیس لاکھ نو ہزار آٹھ سو اڑتالیس افراد کو اب تک کورونا کی مکمل ویکسین لگ چکی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More