کورونا سے مزید دس افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ،کورونا سے مزید دس افراد جان کی بازی ہار گئے اور چار سو ساٹھ کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 822 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 131ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 460 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1.11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28638 ہو گئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران دس افراد انتقال کر گے ہلاک ہونے والے دس افراد میں سے تین مریض وینٹی لیٹر پرزیر علاج تھے۔ فعال کیسز کی تعداد 22501 ہے جن میں سے ایک ہزار چوالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق مجموعی کیسز 12 لاکھ 80ہزار 822 تک جا پہنچی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں تین سو چھتیس افراد نے کورونا سے چھٹکارا پایا ۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار561، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار346، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار162،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار406، بلوچستان میں 33 ہزار422، آزاد کشمیر میں 34 ہزار521 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار404 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More