کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ،14 مریض جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ نائنٹین کے مزید چودہ مریض جانبر نہ ہوسکے۔ اسی عرصہ کے دوران کیئے گئے ٹیسٹ میں مزید دو سو ستتر شہریوں میں مہلک وائرس کی تصدیق،مجموعی اموات کی تعداد اٹھائیس ہزار آٹھ سو تریسٹھ ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 277 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار491 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار927کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد رہی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائر سے متاثرہ 243 مریض صحت یاب ہوئے جس سے شفا پانے والون کو مجموعی تعداد 12لاکھ 52 ہزار157 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 717، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 887، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 074،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار215، بلوچستان میں 33 ہزار 540، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 630 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 55 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 648، خیبرپختونخوا 5 ہزار 903، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More