کورونا کیسزمیں کمی جبکہ اموات میں اضافے کا رجحان برقرار

اسلام آباد: کورونا کے سبب اموات میں اضافہ ، ایک روز میں چالیس افراد جاں بحق ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.5 فیصد ریکارڈ، کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار 677 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2870 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔اسطرح مثبت کیسز کی شرح 5.55فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار683، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 13ہزار21، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 307، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار529، بلوچستان میں 35 ہزار 163، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 316اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 274 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز چالیس مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 917 ہوگئی جبکہ ایک ہزار 495 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جو کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے ۔

ملک بھر میں مجموعی کیسز 14 لاکھ 94 ہزار 293 تک جا پہنچے ہیں۔ جبکہ اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 209 ہو چکی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4692 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More