کورونا صورتحال میں بہتری،27 اموات ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد: کورونا صورتحال میں بہتری، ایک دن میں مزید 27 اموات ریکارڈ کی گئی اور ایک ہزار 86 کیسز سامنے آئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار 771 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 53 ہزار 590ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1086افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 316، سندھ میں 4 لاکھ 64 ہزار 746، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 501، بلوچستان میں 33 ہزار 108، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 363، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 357 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 380 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 27 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد2ہزار131 ہے۔ پنجاب میں 12 ہزار 821، سندھ میں 7 ہزار 520، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 673، اسلام آباد میں 936، بلوچستان میں 352، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 39953 ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1415 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 590 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More