ملک میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑ نے لگی،ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑ نے لگی،گزشتہ بارہ روز میں ایک شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔این آئی ایچ کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز 24ہزار792کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 123افراد میں کورونا وائرس کے تصدیق ہوئی ، ایک دن میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 0.49فیصد رہی ،اس وقت ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد39ہزار 808ہے ۔

گزشتہ بارہ روز میں ایک شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔سب سے زیادہ کورونا کے مریض صوبہ سندھ سے سامنے آئے جہاں سے ا ب تک 5لاکھ 76ہزار 469کورونا کے مریض سامنے آئے جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 5ہزار 528کورونا کے مریض سامنے آئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More