کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی

اسلام آباد: کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید231 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، گیارہ افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 595 ہوگئی۔ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 11 سو 19 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے 33 ہزار 862 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 13 لاکھ 52 ہزار 792 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 231 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 373 ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 228 ہوگئی۔ گزشتہ روز ایک ہزار ایک سو انیس افراد نے کورونا سے چھٹکارا پایا

دوسری جانب کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ ملک میں اب تک 7 کروڑ 73 لاکھ 43 ہزار 569 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 4 کروڑ 72 لاکھ 31 ہزار 914 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More