ملک بھر میں کورونا کے مزید 66 کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 66کیسز سامنے آگئے،وبا سے متاثرہ ایک شخص کا انتقال ہوا۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے پندرہ ہزار تین سو ستر ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چھیاسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے ایک مریض کا انتقال ہوا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی ۔ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ اٹھانوے مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More