اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین صحت اور ماحولیات نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

ملک میں24گھنٹے میں کورونا میں مبتلا 83 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا صورتحال شدت اختیار کرتی جارہی ہے،ایک دن میں 83 اموات ریکارڈ کی گئی اور 3ہزار600 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملکی کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹے میں کورونا میں مبتلا 83 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 497ہو گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 61 ہزار128کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 3ہزار689 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح6.03 فیصد رہی۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 41 ہزار 410، پنجاب میں چار لاکھ8 ہزار 758 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564 اور بلوچستان میں 32 ہزار 480 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں کورونا کے ایک لاکھ ایک ہزار 840، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کورونا کی بگڑتی صورتحال پر ین سی اوسی نے کورونا پابندیوں میں ایک ‏ہفتےکی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بھی مزید ایک ہفتے ‏بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق توسیع کا فیصلہ کوروناصورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے 29اگست کو ‏کورونا پابندیوں کی13 سے 27 اضلاع تک توسیع ہوئی تھی اور کورونا پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیلئے ‏کیا گیا تھا۔

Related posts

کشکول توڑنے کا دعوٰی کرنے والوں نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لئے،پرویز الہی

Abuzar Usama

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

Hunain Siddiqui

ملزم کی خواہش کے مطابق اس کا ٹرائل نہیں ہوسکتا، فردوس عاشق اعوان

Hassam Alam

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More