کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار،ایک روز میں 7 اموات

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر میں مسلسل کمی، مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد پر آگئی جبکہ سات افراد جاں بحق ہوگئے۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 14 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے جس کے مطابق کورونا کے37 ہزار518 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 756 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 70 ہزار 261، پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار844، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 187 اور بلوچستان میں 35 ہزار 388 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 643 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 577 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 114کیسز سامنے آچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز اس وبا نے مزید سات افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30ہزار 272 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 826 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 014 تک پہنچ گئی ہے۔ جن میں سے 14 لاکھ 55 ہزار 162 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More