کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا میں ایک بار پھر اضافہ ، مزید چھ سو سے زائد مریض وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ تین پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کورونا کی تشخیص کیلئے 18 ہزار950 ٹیسٹ کیے گیےجن میں سے 653 مثبت کیسزآئے ،سندھ 461 ، پنجاب 113 ، اسلام آباد 63 اور خیبرپختونخواہ میں 09 کیسز سامنے آئے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ،تاہم اسوقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 162 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح تین اعشاریہ تین پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ،کراچی میں کورونا کے ٹیسٹ کی تعداد دوگنا کردی گئی جس سے مثبت کیسزشرح کم ہوکر7.92 فیصد ہو گئی ۔ مردان 13.33 کے ساتھ سرفہرست ہے ، اسلام آباد 4.95 ،لاہور 3.65،فیصل آباد 2.24 اورپشاور میں کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More