کوروناکے وار تھم گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی، ایک سو چوون مریض رپورٹ۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد پندرہ لاکھ پچیس ہزار چارسو چھیاسٹھ ہوگئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی موت نہیں ہوئی ،کورونا سے جا ں بحق ہونے والے افراد کی تعداد30ہزار361ہو چکی ہے، جبکہ 320کورونا کے مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔ملک بھر سے اب تک 15لاکھ 25ہزار 620افراد کورونا کے شکار ہوئے جن میں سے 14لاکھ 86ہزار 191افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں 39 ہزار429کرونا کے مریض ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز 23 ہزار 265 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 154 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 148، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 781، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 131، بلوچستان میں 35 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 714، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More