کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار، اموات میں بھی کمی

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی، چوبیس گھنٹے میں گیارہ افراد انتقال کر گئے، جبکہ نو سو ترپین مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 707 تک پہنچ گئی .

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید گیارہ مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 248 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب بھی 890 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 707 تک پہنچ گئی ۔گزشتہ روز کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار678 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 953 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 69 ہزار 338 ، پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار264 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار614 اور بلوچستان میں 35 ہزار 361 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 519 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 543 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 068 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک14 لاکھ 51 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ۔اب تک بارہ کروڑ اکہتر لاکھ سترہ ہزار تین سو چالیس افراد کو ویکسین کی سنگل ڈوز ، نو کروڑ بانوے لاکھ بانوے ہزار ایک سو انتیس ہزار کو ویکسینیشن کو ڈبل ڈوز جبکہ پنتالیس ہزار بارہ ہزار سات سو چھیاسی افراد کو بوسڑ ڈوز لگاءی جا چکی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More