کورونا سے اڑتالیس افراد کا انتقال

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر، اموات میں اضافہ گزشتہ روز اڑتالیس افراد کا انتقال ہوا جبکہ چھ ہزار تین سو ستتر مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9.94 فیصد رہی۔ کورونا وائرس کے 64 ہزار 121 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 52 لاکھ 58 ہزار 723 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ جن میں سے 6 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز کورونا کے سبب تشویشناک حالت میں مبتلا ہونے والے بیالیس افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 16 سو 18 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4566 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 17 ہزار 385 ہو گئی ہے۔

ملک میں اب تک 10 کروڑ 72 لاکھ 77 ہزار 517 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 8 کروڑ 39 لاکھ 46 ہزار 354 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More