کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی

اسلام آباد: کوروناوائرس میں مبتلا آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 753 ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو اکانوے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 22 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے اعدادو شمار جاری کردیئے جس کے مطابق چوبیس گھنٹےمیں کورونا سے مزید آٹھ مریض جانبر نہ ہوسکے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28ہزار753 ہوگئیں جبکہ 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ اسپتالوں میں موجود کورونا کی اسپشل وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے شبے میں 46 ہزار457 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 391 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.84 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 631 تک پہنچ گئی ہے۔ وہی اس مہلک وبا سے 12 لاکھ 45 ہزار 155 افراد نے چھٹکارا بھی پایا جبکہ گزشتہ روز صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار چار سو سنتیس افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More