کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو تین فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی ،چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ سات سو پنسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار296 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 765 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.23 فیصد پر آگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 67 ہزار761 ، پنجاب میں 5 لاکھ 01 ہزار 370 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 119 اور بلوچستان میں 35 ہزار 326 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 336 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار480 اور آزاد کشمیر میں 42 ہزار 968 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا 22 افراد جان کی بازی ہارگئے۔۔جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 218 ہوگئی ہے۔ ملک کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 981 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More