کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد: کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی، چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ،ایک سو اسی کیسز رپورٹ۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 973 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 29 ہزار 315 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 180 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔اسطرح مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد ریکارڈ ہوئی ۔

گزشتہ روز کورونا وائرس نے مزید چار افراد کی جان لے لی،جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 359 ہوگئی جبکہ 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 180 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 54، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 331، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 62، بلوچستان میں 35 ہزار 474، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 708، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 75 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More