کورکمانڈرکا گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی کے ہمراہ پشاور کا دورہ

پشاور: کورکمانڈرپشاورفیض حمید نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ پشاور میں واقعے خودکش دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔

کورکمانڈرپشاورفیض حمید نے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ پشاور میں واقعے خودکش دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔ معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف ، آئی جی خیبر پختونخوا اورصوبائی کابینہ کے اراکین بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قومی اتحاد اور اتفاق کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ اس طرح کے واقعات کے پیچھے دشمن کے مقاصد کو سمجھنا ہوگا۔
وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا واقعے کے مجرمان کو ہر صورت کفیر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا سیکورٹی فورسز حکومت اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے اس ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More