تازہ ترین
ملتان: رجسٹرڈ کمپنی کے نام پر نسوار کی فروخت،5 ملزمان گرفتار

ملتان: رجسٹرڈ کمپنی کے نام پر نسوار کی فروخت،5 ملزمان گرفتار

ملتان: (21 دسمبر 2017) ایف آئی اے ملتان نے ساہیوال میں بڑی کارروائی کی ہے۔ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان جعلی نسوار تیار کرکے فروخت کررہے تھے۔

ایف آئی اے ملتان نے خفیہ اطلاع ملنے پر ساہیوال میں چھاپہ مارکر کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عین اللہ، دلاور اور شہریار شامل ہیں۔ ملزمان مستند کمپنیوں کے نام سے جعلی نسوار تیار کرکے فروخت کررہے تھے۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر خالد میئو سمیت دیگر ٹیم کے افراد کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جھنگ: نامعلوم افراد کھیتوں میں نوجوان کی لاش پھینک کر فرار

گوجرہ:دہشت گردی کے کوشش ناکام بنادی گئی، اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی

Comments are closed.

Scroll To Top