ثاقب نثار کے خلاف بیانات، مریم اور شاہد خاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بات کرنا لیگی رہنماؤں کو مہنگاپڑگیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ خاتون وکیل کلثوم خالق نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثار کیوں نہیں۔ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بات کرکے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کو توہین عدالت کے تحت سزا دی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More