اسلام آباد میں موبائل فون سروس کی بندش پر مشاورت جاری ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی اجلاس کے پیش نظر موبائل فون سروس کی بندش سے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں موبائل سروس بند کرنے کا تعین کل کیا جائیگا۔ اس حوالے سے مشاورت ابھی تک جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مکمل مشاورت کے بعد موبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کل تک کرلیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More