سندھ ہاؤس ضمیر فروشی کا مرکز بنا ہوا ہے، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس ضمیر فروشی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ وفا داریاں تبدیل کرانے کے لئے پیسہ کہاں سے آ رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس ضمیر فروشی کا مرکز بنا ہوا ہے،سندھ کے عوام کو پینے کے لئے پانی نہیں مل رہا تو وفا داریاں تبدیل کرانے کے لئے یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے۔پاکستان پر مسلط ان سیاسی خاندانوں نے پاکستانی عوام کا خون چوس کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں آج جب ان سے حساب مانگا جاتا ہے تو سارے چور اکٹھے ہو گئے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کو متحد کرکے اسلام آباد لا رہے ہیں اور او آئی سی کا اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے تو فضل الرحمان نے 23 مارچ کو اسلام آباد آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا پر پوری اسلامی دنیا کی ترجمانی کی جس سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More