اسلام آباد: نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان پر حملہ کرنا یاد ہے نا؟ آج انشاءاللّہ پارلیمان ہی تمہیں گھر بھیجے گی۔
لیگی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو مہنگائی، نا اہلی، نالائقی اور تاریخ کی بدترین حکومت سے نجات مبارک ہو ۔
مریم نواز نے کہا کہ پارلیمان پر حملہ آوور ہونے والوں کو آج پارلیمنٹ ہی گھر بھیجے گی ۔ انشاءاللہ اب اچھے دن آئیں گے۔