تازہ ترین
ملک بھر میں کورونا کے مزید 3557 کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے مزید 3557 کیسز رپورٹ

کراچی:(29 جون 2020)ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں کمی آگئی،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے متاثرہ انچاس مریض انتقال کرگئے،تین ہزار پانچ سو سے زیادہ نئے کیسز سے کوروناسے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دولاکھ چھ ہزار پانچ سو بارہ ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ہزار پانچ سو ستاون نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور انچاس مریض جاں بحق ہوئے ،جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ چھ ہزار پانچ سو بارہ اور اس وبائی مرض سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار ایک سو سڑسٹھ ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ کے قریب متاثرہ افراد نے کورونا کو شکست دی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ اسی ہزار چار سو چھیالیس کیس رپورٹ ہوئے،پنجاب میں پنجاب میں چوہتر ہزار سات سو اٹھہتر،خیبر پختونخواہ میں پچیس ہزار سات سو اٹھہتر اور بلوچستاں میں کورونا کیسز کی تعداد دس ہزار تین سو چھہتر ہے۔

اسلام آبادمیں کورونا مریضوں کی تعداد بارہ ہزار چھ سو تینتالیس،گلگت میں ایک ہزار چار سو بیالیس اور آزادکشمیر میں 1049 ایک ہزار انچاس کرونا کیس رپورٹ ہوئے۔۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں میں کورونا سے سب سے زیادہ ایک ہزار چھ سو اکیاسی اموات رپورٹ ہوئیں، سندھ میں ایک ہزار دو سو انہتر،خیبر پختونخواہ میں نو سوبائیس کورونا مریض جاں بحق ہوئے ،اسلام آباد میں ایک سوستائیس،بلوچستان میں ایک سوسولہ،آزاد کشمیر میں اٹھائیس اور گلگت بلتستان میں چوبیس کورونا متاثرین دم توڑگئے۔

ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد پچانوے ہزار چار سوسات جبکہ اس وقت اسپتالوں زیر علاج مریضوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو انچاس ہے جن میں سے پانچ سو انیس کورونا مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top