تازہ ترین
ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ کے قریب جا پہنچی

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ کے قریب جا پہنچی

اسلام آباد:(26 جون 2020)ملک بھر میں کوورنا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 745 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 3962 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 75 ہزار سے تجاوز کرگئے ، پنجاب میں 71 ہزار 987 ، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 303 ، بلوچستان میں 9 ہزار 946، اسلام آباد میں 11 ہزار 981 ،گلگت بلتستان میں 1397 اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 962 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 21 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے،ملک میں ابتک 11 لاکھ 93 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اب تک کورونا سے متاثرہ 84 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکےہیں جبکہ کورونا کے 491 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں کمی ہوگئی چوبیس گھنٹوں میں 2775 کیسز اور 59 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top