سعودیہ سے4 ارب ڈالر قرض کے حصول کی شرائط طلب کرلی گئیں

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سعودی عرب سے چار ارب ڈالر قرض کے معاہدے کی تفصیلات طلب کر لیں۔ وزارت خزانہ نے آئندہ اجلاس میں ان کیمرہ بریفنگ دینے کی یقین دہانی کروا دی ۔

فیض اللہ کموکا کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔ رکن کمیٹی نفیسہ شاہ نے سعودی عرب سے قرض حاصل کرنے کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تو وزارت خزانہ نے ان کمرہ اجلاس میں بریفنگ کی حامی بھر لی ۔کمیٹی نے تمام تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب کر لیں۔

خزانہ کمیٹی اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ بل پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین سالوں میں صرف ایک سو ستر کیسز رجسٹرڈ اور ایک کیس میں سزا ہوئی ۔تاجروں کو ہراساں کرنے اور ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر نےحل کروانے کی یقین دہانی کروا ئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More