لاہورکے شہریوں کو صحت کارڈ کی مکمل سہولیات فراہم کردی گئیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نےکہاہےکہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہو گئی ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاہور کے شہریوں کو صحت کارڈ کی مکمل سہولیات فراہم کردی گئیں ہیں۔ آئندہ 45 دنوں میں صوبہ پنجاب کے تمام خاندان صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ تک سالانہ کے علاج کے اہل ہوں گے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اس انقلابی پروگرام سے لوگوں کی صحت کے اخراجات اب ان کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے اور یہ خرچ مکمل طور پر حکومت اٹھارہی ہے۔صحت کارڈ ہر شہری کیلئے ہے چاہے وہ امیر ہو یا غریب ۔ پورے پاکستان کے شہری اب صحت کارڈ سے فائدہ اٹھائیں گے لیکن سندھ میں صوبائی حکومت یہ سہولت نہیں دے رہی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More