کامن ویلتھ گیمز ختم ہوگئے،آسٹریلیا میڈلز ٹیبل پر پہلے نمبر پر رہا

کامن ویلتھ گیمز انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ختم ہوگئے۔ آسٹریلیا پہلے، انگلینڈ دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر پر رہا۔ دو گولڈ میڈل کے ساتھ پاکستان کو اٹھارہویں پوزیشن ملی۔

کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب برمنگھم کے الیگزینڈرا اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کے سلور میڈلسٹ ریسلر زمان انور نے اختتامی تقریب میں قومی دستے کا پرچم تھاما۔ مقابلوں میں پاکستان نے سونے کے دو تمغوں سمیت آٹھ میڈلز جیتے۔ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ اور جولین تھرو میں ارشد ندیم نے سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔ ریسلنگ میں زمان انور،انعام بٹ اور شریف طاہر نے چاندی کے تمغے جیتے۔ ریسلرز عنایت اللہ اور علی اسد نے کانسی کے تمغے جیتے جبکہ جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

بائیسویں کامن ویلتھ گیمز میں آّسٹریلیا نے سڑسٹھ گولڈ سمیت ایک سو اٹھہتر میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ستاون گولڈ سمیت ایک سو چھیہتر میڈلز سمیت کو انگلینڈ نے دوسری اور کینیڈا نے بانوے میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More